سرینگر کا ماسٹر پلان 53 زونوں پر مشتمل | گورنر کے مشیرنے منصوبے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

سرینگر //گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل سرینگر کے زونل منصوبے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر مشیر کو زونل منصوبوں کی تیاریوں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سرینگر کا منظور شدہ ماسٹر پلان 53 زونوں پر مشتمل ہے۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ نامعقول افرادی قوت ہونے کے باوجود اس کی تکمیل کی آخری تاریخ مئی 2020 مقرر کی گئی ہے ۔ مشیر نے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ زونل منصوبوں کی پیش رفت کا وقفے وقفے سے جائیزہ لیا کریں تا کہ زونل منصوبوں کی تیاریوں کے عمل میں سرعت لائی جا سکے ۔ مشیر نے منظور شدہ ماسٹر پلان کے تناظر میں شہری ترقی منظر نامے کو بھی زیر بحث لایا اور ہدایت دی کہ اس دستا ویز کو صرف کاغذات تک ہی محدود نہیں رکھا جانا چاہئیے بلکہ زمینی سطح پر اہداف کی حصولیابی کو یقینی بنایا جانا چاہئیے ۔