سرینگر//سرینگر کے پرے پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 74سالہ ریٹارئرڈ داکٹر ہفتے کے روز سکمز بمنہ میں کورونا میں مبتلاءہوکر جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر54ہوگئی ہے۔
سکمز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض اونتو نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ مریض 2جون سے اُن کے اسپتال میں زیر علاج تھا۔
انہوں نے کہا کہ مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی کوششوں کی باوجود اُس کی زندگی کو نہیں بچایا جاسکا۔
سرینگر ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد13ہوگئی ہے جو جموں کشمیر کے کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ہے۔