سرینگر پولیس کی طرف سے شجر کاری مہم کا انعقاد

سرینگر// سرینگر پولیس کی طرف سے ضلع پولیس ہیڈ کواٹر شیر گڈھی میں بدھ کو شجر کاری کی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ اس شجر کاری مہم کا آغاز ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل کی سربراہی میں منعقد کی گئی ۔اس مہم میں پولیس کے دیگر سینئر آفسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بڑے پیمانے پر ماحولیاتی ترقی کے حصے کے طور پر اپنے اداروں میں ہریالی کو فروغ دینا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر نے اس موقعہ پر کہا’’ ماحولیات کے تحفظ کو اہمیت ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی تنوع کو اپنے اندر برقرار رکھنے کے لئے ہمارے ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنایا جاسکے۔ شجر کاری کو فروغ دینے سے ہمارے موحولیات میں مدد ملے گی جو ہمارے ماحولیاتی توازن کو پریشان کرتے ہیں‘‘۔ ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے علاوہ قدرتی خوبصورتی کو فروغ دینے کے لئے آئندہ دنوں میں سرینگر پولیس کے دیگر پولیس اداروں میں بھی اس طرح کے شجرکاری مہم جاری رہے گی۔اس مہم کے دوران بہت سارے چنار کے پودے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر شیرگڑھی سر ینگر کے احاطے میں لگائے گئے۔
 شیر گڑھی میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد