سرینگر پرئمیر فٹ بال لیگ:آرکونے اے جیز آفس 11کو شکست دی

بلال فرقانی

سرینگر// سرینگر میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فٹ بال میچ میں آر کو فٹ بال کلب نے ایجیز آفس11کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دی۔آر کو فٹ بال کلب نے کھیل کا آغاز بھرپور توانائی کے ساتھ کیا، اور باسط ہی نے پہلے ہاف میں 3 شاندار گول کر کے میچ کا آغاز کیا۔ باسط کی انفرادی کوشش واضح تھی اور اس نے اپنے ارداے بھی ظاہر کئے تاہم اس کے ٹیم کے دیگر کھلاڈیوں نے بھی بہترین تال میل کا مظاہرہ کرکے باسط کے اردو ں کو مکمل کیا۔ایجیز آفس11نے دوسرے ہاف میں بہترین مقابلہ کیااورایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے عزم اور استقامت نے میچ کو مسابقتی رکھاتاہم، آر کوفٹ بال کلب نے بھی اپنا بہترین کھیل جاری رکھا اور باسط نے ایک بار پھر میچ کا چوتھا گول کر کے اہم کردار ادا کیا۔ اس آخری گول نے آرکو فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے سبقت دلائی۔اگرچہ باسط کی شاندار کارکردگی نے بجا طور پر شائقین کی توجہ حاصل کی، لیکن تماشائیوں نے آر کو فٹ بال کلب کی مشترکہ کوششوں کو بھی تسلیم کیا گیا۔ ان کے ٹھوس دفاع اور حکمت عملی نے میدان میں ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔یہ میچ نہ صرف باسط کے گولوںکے لیے یاد رکھا جائے گا بلکہ ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ کے مظاہرے کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا۔