سرینگر میں گنجانیت کوکم کرنے کیلئے اقدامات جاری: نعیم اختر

جموں//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے قانون ساز کونسل میں ووبود گپتا اور یش پال شرما کے ایک مشترکہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرینگر اور جموں شہروں میں گنجانیت کو کم کرنے کیلئے مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہے اور ان دو شہروں کے پروجیکٹوں کی فنڈنگ کا معاملہ ایشیائی ترقیاتی بنکوں کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر جموں صوبے میں عملائے جا رہے مختلف سڑک پروجیکٹوں سے جُڑے امور کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔ سریندر کمار چودھری اور وکرم رندھاوا نے اس موقعہ پر ضمنی سوالات پوچھے ۔
26