سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4تک گر گیا

سرینگر/جموں کشمیر منگل کو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے تین دن کے دوران خطے میں تازہ برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت با الترتیب منفی13.7اورمنفی12.2ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔