سرینگر میں کارپوریٹ کرکٹ لیگ کا افتتاح

 سری نگر//ا یچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کوکشمیر میں ایک کارپوریٹ کرکٹ لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد وادی میں کھیل کے جذبے کو فروغ دیاجا سکے اور کارپوریٹ ہاوسز اور سرکاری اداروں کے نوجوان اور با صلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجازاسد نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے سینئر نائب صدر اور سرکل ہیڈ کشمیر افتخار احمد کے ساتھ کیا۔ میچ شیر کشمیر انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میر جنید عظم متواختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی۔جن میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ٹیم، سیکرٹریٹ ٹیم، گورنمنٹ میڈیکل کالج کی ٹیم، ریجنل پاسپورٹ آفس ٹیم، شیری کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ٹیم، لوئر کورٹ ٹیم، ایچ ڈی ایف سی بینک کی ٹیم شامل ہے۔