سرینگر میں چنائو فہرستوں کی تیاری کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتما م

سرینگر// کپسٹی بلڈنگ کی ایک پہل کے تحت چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے نے سرینگر میں ایرونیٹ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔الیکٹورل رجسٹریشن آفیسران،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسران ،سٹیٹ لیول ماسٹر ٹرینرس اورتمام ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینرس کے علاوہ تمام متعلقہ آفیسران نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کا انعقاد بنکٹ ہال سرینگر میںکیا گیا جس میں ووٹرس رجسٹریشن اورچنائو عمل کے مختلف پہلوئوں کے تحت آفیسران کو تربیت فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر سوالات وجوابات کی ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔الیکشن کمششن آف انڈیاکے آفیسران اورچیف الیکٹورل آفس کے ماسٹر ٹرینرس کی طرف سے متعلقین کو تربیت فراہم کی گئی۔