سرینگر میں پی ایچ ڈی چیمبر کے علاقائی دفتر کا افتتاح

 سرینگر// سرینگر میں کل پی ایچ ڈی چیمبر کے علاقائی دفتر کا افتتاح پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز انیل کھیتان نے کشمیر کمیٹی کے چیرمین مشتاق احمد چایہ راجستھان کمیٹی کے چیئرمین شرورتی نندا پوڈر نے کے ہمراہ کیا ۔افتتاحی تقریب میںتائیوان کے سفیر ویتنام کے سفیر،فارایکس ویسٹرن یونین بزنس سالویشنز کے ملکی سربراہ ہریندر پرشار،چیف منیجر دہلی ٹوارزم سدھیر سوبھتی،ٹراول ایجنٹس ایسو سی ایشن آف انڈیا کی منیجنگ کمیٹی کے ممبر و پی ایچ ڈی چیمبر کی ٹورازم کمیٹی کے شریک چیئرمین راجن سہگل ،ونڈرلسٹ کے ایڈیٹر ان چیف روی آرورا،اور پی ایچ ڈی چیمبر کے پرنسپل ڈائریکٹر یوگیش سری واستو بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر پی ایچ ڈی چیمبر کے راجستھان اور کشمیر چپٹروں کے سربراہان نے خود پائیدار صنعتوں کی ترقی کے علاوہ سیاحت،تعلیم،فروغ ہنر،بہبودخواتین و اطفال،جنگلات،ماحولیات،دست کاری اور ہیڈلوم سیکٹروں کے کاروباری فروغ سرگرمیوں سے متعلق تال میل کی پالسیوں میں طرفداری کیلئے باہمی یاداشت پر بھی دستخط کئے۔تقریب کے دوران رائل گروپ کے چیئرمین مختار احمد شاہ کو جنگلات،ماحولیات و ایکالوجی سے متعلق ماہرین کی کمیٹی کا چیئرمین جبکہ بلال احمد کاوسہ کو پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسترئز کشمیر چیپٹر کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔تقریب میں کافی تاجروں اور صنعت کاروں نے شرکت کی،جن میں ظہور احمد ترمبو،بلدیو سنگھ رینہ،شوکت احمد چودھری،تنویر شاہ،شاہنہ فاطمہ،قیصر میر،انجینئر غلام نبی وار،سی ایل ویشن اور منظور احمد وانگنوشامل ہیں۔