سرینگر میں پارہ 33.8

سرینگر // قریب دو ہفتے بعد ایک بارپھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور بدھ کو سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.8ڈگری تک جا پہنچا۔تاہم شام دیر گئے سخت گرمی کے بیچ شہر سمیت وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔معلوم رہے کہ جون کے مہینے میں چند دنوں میں  وادی میں شدید گرمی محسوس کی گئی اور درجہ حرارت 34.8ڈگری تک جا پہنچا تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں فی الحال زیادہ بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.8ڈگری ، قاضی گنڈ میں 32.5ڈگری ،پہلگام میں 29.0ڈگری ، کپوارہ میں 34.1ڈگری ،کوکرناگ میں 31.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر جموں میں بھی جھلسا دینے والی گرمی سے لوگوں کا بھرا حال ہے اور ضلع میں 42.9ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ بانہال میں 33.8ڈگری ،بٹوٹ 33.0ڈگری ،کٹرہ 39.0ڈگری بھدرواہ 35.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔