سرینگر/مشتبہ جنگجوئوں نے جمعرات کو سرینگر میں ٹائیگور ہال کے نزدیک قائم سی آر پی ایف کے ایک بنکر کو گرینیڈ حملے کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں لیں تاکہ گرینیڈ حملہ کرنے والوں کو پکڑا جاسکے۔