سرینگر/رواں ماہ کی12تاریخ کو جنوبی قصبہ اننت ناگ میں ہوئے جنگجویانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے پولیس آفیسر ارشید احمد خان ،جو کہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ،کو خراج عقیدت ادا کرنے کی خاطر سوموار کو پولیس لائنز سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران میت پر گلباری ہوئی ۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس تقریب میں ریاستی گورنر کے مشیر ، داخلہ سیکریٹری ، پولیس سربراہ اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی ۔
بیان کے مطابق مذکورہ آفیسران نے ترنگے سے لپٹے ارشید احمد کی جسدِ خاکی پر پھول نچھاور کئے اور انہیں شاندارخراج پیش کیا۔
بیان میں بتایاگیا کہ ارشید احمد خان نے اپنے پیچھے والدین ، بیوہ، پانچ سالہ ابوہان خان ، دو سالہ دانم خان اور ایک غیر شادی شدہ بھائی کو چھوڑا ہے۔