سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات درج

سرینگر/ریاست کی گرمائی دارالحکومت سرینگر شہر میں رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھوار کو بتایا کہ گذشتہ رات یہاں کا درجہ حرارت منفی2.2ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کا درجہ حرارت گذشتہ رات نقطہ انجماد سے نیچے رہا اور سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2ریکارڈ کیا گیا۔

وادی میںسب سے کم درجہ حرارت یعنی منفی6.6 سیاحتی مقام گلمرگ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں درجہ حرارت منفی5.2ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق وادی میں صاف آسمان ہونے کی صورت میںرات کا درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرگل میں درجہ حرارت منفی9.0تک گر گیا ہے جبکہ لیہہ کا درجہ حرارت منفی8.4ریکارڈ کیا گیا۔

جموں میں بھی رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔