سرینگر میں محکمہ مال کا ریکارڈ

 سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے سرکاری اورکاہچرائی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کے لئے محکمہ مال کے ریکارڈ میں کئے گئے تمام ناجائز اندراج کو ہٹایا ہے۔اس طرح کے ضلع کی 7 تحصیلوں میں 34238 کنال اراضی، بشمول 25327 کنال 7مرلہ سرکاری زمین اور8910کنال کاہچرائی اراضی پر ناجائز تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ان تمام اندراجات کو سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے سلسلے میں 5631 سروے عمل کے بعد ہٹایا گیا ہے جب کہ کاہچرائی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے بھی 1682سروے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی پر13223افراد اورکاہچرائی اراضی پر4650افراد ملوث پائے گئے تھے۔ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے عام شہریوں سے تلقین کی ہے کہ وہ سرکاری اورکاہچرائی اراضی پر غیر قانونی قبضے سے متعلق علاقے کے تحصیلدار کو مطلع کریں تاکہ انتظامیہ اس سلسلے میں کارروائی کرکے سرکاری اورعوامی اراضی کے تحفظ کو یقینی بنائے۔