سرینگر میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عاید ہوگا

سرینگر//سرینگر انتظامیہ کے حکام نے سنیچر کو عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد ،جنہوں نے حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالا، نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے کورونا ایس او پی کی پاسداری نہ کرنے سے وائرس پھیل رہا ہے۔
ضلع کمشنر ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ باتیں کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر اب جرمانہ عاید کیا جائے گا جس کے لیئے باضابطہ ایک توٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا”مہاراشٹرا جیسی صورتحال کو روکنے کیلئے ہمیں پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا ہوگا“۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع سرینگر میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔