سرینگر میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات مسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشیاں، شناختی کارڈوں کی جانچ

 یواین آئی

سرینگر// سری نگر میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے کئی مقامات پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے۔معلوم ہوا ہے کہ پورے شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے مسافروں، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف او رجموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران دو پہیہ گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سری نگر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف کے اہلکار مشکوک نظر آنے والے افراد کو روک کر ان سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیک پوائنٹس پر نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے موبائیل فون چیک کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔