سرینگر//جمعہ کی صبح سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو سروس رائفل سے گولی مار کر زخمی کردیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 61ویں بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکار ،پروین منڈانے خود کو گولی ماردی۔
اہلکار کو زخمی حالت میں فوج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
سی آر پی ایف اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی وجہ کے بارے میںفوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔