سرینگر/ پولیس نے بدھ کو کہا کہ صارفین کیلئے مخصوص سرکاری چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی پادائش میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 74راشن سے بھرے بیگ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
ایک بیان کے مطابق پولیس پوسٹ بمنہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بلال کالونی بمنہ میں ایک شخص سرکاری راشن کو اپل برانڈ بوریوں میں بھرکر صارفین کو منہ مانگے داموں فروخت کرتا ہے ۔
پولیس نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلال احمد ناتھ ساکنہ بلال کالونی بمنہ کو رنگے ہاتھوں دبوچ کر اس کے قبضے سے 74راشن سے بھری بوریاں اور آٹے کے دو بیگ برآمد کئے گئے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 13/2019کے تحت پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔