سرینگر میں سرپنچ کا گولی مار کر قتل

 
 
 
سری نگر//سری نگر کے مضافاتی علاقے کھون موہ میں بدھ کی شام نامعلوم افراد نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
 
 تفصیلات کے مطابق سری نگر کے کھون موہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا پی ڈی پی سرپنچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا،"وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اس کے سینے میں 2 گولیاں لگی تھیں اور فوری طور پر اس کا آپریشن کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا“۔
 
قبل ازیں مشتبہ عسکریت پسندوں نے کھون موہ میں پی ڈی پی کے سرپنچ سمیر احمد بھٹ پر گولی چلائی۔ اسے زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا اور اس دوران پولیس اور فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم جب یہ رپورٹ درج کی گئی تب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔
 
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔