سرینگر // بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سرینگر میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںورکروں سے کہا گیا کہ وہ پارٹی سرگرمیوں کیلئے گھر گھر جا ئیں اور لوگوں کو مرکزی سرکار کی جانب سے فراہم کی گئی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کریں ۔ اس کنونشن کا اہتمام سٹیٹ میڈیا سکریٹری الطاف احمد ٹھاکر، عارف راجہ ،جنرل سکریٹری عاسف مسعودی ،اشوک بھٹ اور محمد انور خان نے کیا تھا جبکہ کنونشن میں غلام حسن خان ، رفیق وانی ، بشیر بٹ ، وسیم باری ، ڈی کے نہرو کے علاوہ دیگر ضلع عہدیداران نے شرکت کی ۔