سرینگر//بلدیاتی انتخابات میں بہتر نتائج کی حصولیابی کیلئے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ وادی میں لوگ چاہتے ہیں کہ بی جی پی قیام امن اور ترقی کیلئے برسر اقتدار آئے۔سرینگر میں بھاجپا کے ضلع صدور،ضلع سیکریٹریوں اور شمالی،جنوبی اور وسطی کشمیر کے پارٹی انچارجوں سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول نے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے بھاجپا پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے،اور اب وقت ہے کہ لوگوں کی امیدوں پر پارٹی کھری اترے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے دوران بھاجپا ایک آواز بن کر ابھرے گی۔
سرینگر میں بھاجپاضلع عہدیداروں کا اجلاس
