سرینگر/انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو سرینگر میں محبوس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کا مکان سربمہر کردیا۔
ای ڈی کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے لکھا ہے کہ یہ اقدام شبیر شاہ کیخلاف ایک14سالہ پرانے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں عمل میں لایا گیا ہے۔
شاہ کا یہ مکان ایفندی باغ ،راولپورہ علاقے میں واقع ہے اور اس کو ای ڈی نے فنڈنگ سے متعلق قانون کے تحت سربمہر کیا ہے۔
ای ڈی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ جائداد شاہ کی اہلیہ اور دو بچیوں کے نام پر رجسٹرہے اور اس کی قیمت25.8لاکھ روپے ہے۔
۔واضح رہے کہ شاہ کو ای ڈی نے جولائی 2017میں گرفتار کرلیا جب سے وہ دلی کے تہار جیل میں مقید ہیں