سرینگر میں این آئی اے کارروائی

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی  نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے القاعدہ /انصار غزوۃ الہندکی طرف سے لکھنؤ میں آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کی سازش کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 7فروری کوکیس کی تحقیقات کے سلسلے میں توحید احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن اکبر کالونی، آری باغ، ماچھوا چاڈورہ کو گرفتار کیا۔اس ضمن میں11 جولائی 2021کو پی ایس اے ٹی ایس گومتی نگر میں ملزمین کے خلاف درج کیا گیا جنہوں نے القاعدہ سے وابستہ اے جی ایچ (انصارغزوۃ الہن ) کے لئے ممبران کی بھرتی اور دہشت گردی کے ارتکاب کی سازش میں کردار ادا کیا تھا۔ ۔ اس سے قبل، این آئی اے نے اس معاملے میں 5 ملزمین کو گرفتار کیا تھا جن کیخلاف 05.01.2022 کو چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم توحیدبھرتی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ جس میںیوپی میں حملوں کے لیے استعمال ہونے والے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی خریداری بھی شامل ہے۔