سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا’ واٹر اے ٹی ایم ‘نصب

سرینگر//اب اے ٹی ایم سے روپے کیساتھ ساتھ صاف پینے کاپانی بھی ملے گا،کیونکہ ضلع انتظامیہ کی پہل پرسرینگرمیں  حکام نے اپنی نوعیت کا پہلا’ واٹر اے ٹی ایم ‘نصب کیا۔معلوم ہواکہ بیماروں اورتیمارداروںکوپینے کاصاف پانی ہمہ وقت فراہم کرنے کیلئے شہرکے شیرین باغ علاقہ میں قائم سپراسپیشلٹی اسپتال میں بدھ کو اپنی نوعیت کاپہلا’واٹر اے ٹی ایم ‘Water-ATMنصب کرکے چالوکیاگیا۔اس اے ٹی ایم سے ضرورت مندلوگ پینے کاصاف پانی حاصل کرسکتے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ سرینگر ضلع میں زیادہ سے زیادہ عوامی مقامات پر قائم کی جانے والی30 ایسی سہولیات عوام کو بہم رکھے گی۔بتایاجاتاہے کہ ضلع انتظامیہ سری نگر اور محکمہ جل شکتی ڈی ایم ایف ٹرسٹ کے اشتراک سے واٹر اے ٹی ایمز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔