سرینگر میں اردو نیوز چینل ذی سلام کے دفتر کا افتتاح

سرینگر// ممبر پارلیمنٹ اور ذی میڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر سبھاش چندرا نے سرینگر میں اردو نیوز چینل ذی سلام کا افتتاح کیا، انکے ہمراہ چیف ایگزیکٹو افسر ذی ریجنل جگدیش چندرا بھی موجود تھے۔ وادی کے 2روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر سبھاش چندرا نے سرینگر کے راجباغ علاقے میں اردو نیوز چینل ذی سلام کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ذی سلام کے بیرو چیف جموں وکشمیر سید تجمل الاسلام اور ذی نیوز کے نامہ نگار خالد حسین بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سبھاش چندرا نے اس موقعہ پر کہا کہ کشمیر سے متعلق منفی تاثرات کو نظر انداز کر کے مثبت خبروں کو میدیا میں جگہ دی جائے گی۔ ذی سلام میں پہلے جموں کشمیر کے حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی نیوز بلٹین شام 7بجے سے8 بجے تک چلتا تھا۔ ایک گھنٹے کیلئے کشمیر کے حالات حاضرہ سے متعلق خبروں کے علاوہ کشمیری زبان اور تمدن کو فروغ دینے کیلئے دیگر پروگرام بھی اس چینل سے نشر ہونگے۔اس سے قبل وادی کے دو روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر سبھاش چندرانے ایس ایس ایم کالج آف انجینئرگ اینڈ ٹیکنالوجی میں 500پر جوش طلاب کو، بھارت کے مقبول ترین ترغیب نوجوان شو،ڈاکٹر سبھاش چندرا(ڈیٰ ایس سی) شو، کے آئندہ قسطوں کیلئے اپنی کامیابی کے راز سے آشنا کیا۔