سرینگر لیہہ شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

کنگن//سرینگر لیہہ شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا ہے۔ جمعہ کوبنی باغ کنگن میں زمین کھسکنے سے مٹی کے تودے گرآنے کے نتیجے میں ایک شاپنگ کمپلکس اور ایک رہائشی مکان اور دو گاڑیاں تباہ ہوئیں جس کے بعد سرینگر لیہہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے شاہراہ کو آمدورفت بنانے کے لئے اپکو نامی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینری اور باڈر روڈ آرگنائزیشن کی مشینری کو کام پر لگایا اور سنیچرکی شام شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ اس دوران آئی جی پی ٹریفک ،ایس ایس پی ٹریفک رورل منظور احمد ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل نے شاہراہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔