کنگن//سرینگر لیہہ شاہراہ کوسوموار کو تین روزتک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندرہنے کے بعد یکطرفہ گاڑیوں کے آنے جانے کیلئے کھول دیاگیااور سونہ مرگ کے مختلف مقامات پردرماندہ 172چھوٹی بڑی گاڑیوں کو لداخ اورکرگل کیلئے روانہ کیا گیا۔تین روزقبل ہوئی برف باری کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ کوحکام نے احتیاطی طور گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کیاتھا،جس کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں مال اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں تھی۔ا س دوران شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے پروجیکٹ’وجیک‘اوربارڈر روڈس آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادپراتوار کوسڑک پر سے برف ہٹانے کاکام مکمل کیاجس کے بعد سوموار کوشاہراہ پریکطرفہ ٹریفک کوچلنے کی اجازت دی گئی ۔سونہ مرگ میں موٹر وہیکل محکمہ کے ایک اہلکار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ کے مختلف مقامات پردرماندہ مال اور مسافر بردار گاڑیوں کو لداخ کیلئے روانہ کیا گیا۔ادھر سب ڈویژنل مجسٹریٹ دراس اصضر حسین نے بتایا کہ سڑک کے مختلف مقامات پرتازہ برف باری سے پھسلن پیداہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے چلنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ڈی ایس پی ٹریفک (رورل) گاندربل نے بتایا کہ سونہ مرگ سے کرگل اور لداخ کی طرف172گاڑیوں میں102مال گاڑیاں اور70مسافر بردار گاڑیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ زوجیلا کے پانی متھ،کیپٹن موڈ پر برف باری کی وجہ سے پھسلن پیدا ہونے سے گاڑیوں کوچلنے میں دشواریوں کاسامنا ہے۔
سرینگر لیہہ شاہراہ پریکطرفہ ٹریفک بحال
