سرینگر لداخ شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بحال

غلام نبی رینہ
کنگن//434کلو میٹر سرینگر لداخ شاہراہ کو آج مال بردار گاڈیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق آج سونہ مرگ سے لداخ کی طرف 100سو مال بردار گاڑیاں جن میں کھانے پینے کا سامان لوڈ تھا کو صبح چھ بجے سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک چھوڈ دیا گیا۔

 

 واضح رہے کہ سرینگر لداخ شاہراہ کو سرکاری طور یکطرفہ ہلکی گاڈیوں کے لئے 25مارچ کو کھول دیا گیا تھا تاہم شاہراہ کھلنے کی خبر پھلتے ہی سونہ مرگ میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پہنچ گئی تھیں۔

 

 اس دوران ٹرک ڈرائیوروں نے صوبائی کمشنر کشمیر اور لداخ سے مطالبہ کیا ہے کہ سونہ مرگ سے لداخ اور منی مرگ سے سرینگر کی طرف گاڈیوں کو دوپہر ایک بجے تک چلنے کی اجازت دی جائے