سرینگر لداخ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع | موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں قبل از وقت کھلنے کا امکان

کنگن//سرینگر لداخ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے اور اگر موسم ٹھیک رہا تو لداخ شاہراہ کو امسال مقررہ وقت سے قبل آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ کشمیر عظمی کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ اگرچہ 434کلو میٹر سرینگر لداخ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مارچ کے آخری ہفتے میں شروع کیا جاتا تھا تاہم امسال باڈر روڈ آرگنائزیشن نے فروری میں ہی زوجیلا سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے اور اگر موسم ٹھیک رہا تو لداخ شاہراہ کو قبل ازوقت آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ رواں سال باڈر روڈ آرگنائزیشن نے بالہ تل تک شاہراہ کو بحال رکھا تھا کیونکہ بالہ تل میں جو زوجیلا ٹنل تعمیر کی جارہی ہے اس کی وجہ سے بیکن کا ایک کیمپ سونہ مرگ میں ہی خیمہ زن ہے تاکہ سونہ مرگ سڑک کے ساتھ ساتھ بالہ تل تک کے راستے کو کھلاکھے ۔