سرینگر لالچوک میں فورسز پر گرینیڈ حملہ

سرینگر/لالچوک سرینگر میں مشتبہ جنگجوئوں نے جمعہ کو سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس سے علاقے میں تنائو پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ گھنٹہ  گھر  کے  نزدیک  زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے آس پاس کا علاقہ دہل اُٹھا۔

تاہم مذکورہ گرینیڈ دھماکے سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر کے راجباغ علاقے میں بھی گذشتہ روز ایک گرینیڈ حملہ ہوا تھا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔