نیوز ڈیسک
سرینگر //محکمہ تعلیم نے سرینگر شہر کے مونسپل حدود میں آنے والے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے اور اب سرینگر شہر کے تمام سکول صبح 9بجے سے 3بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 138 DSEK of 2023بتاریخ 31مئی 2023میں لکھا گیا ہے کہ ایڈینسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے ایک حکم نامہ کے تحت سرینگر شہر کے مونسپل حدود میں آنے والے نجی اور سرکاری سکولوں میں اب اوقات کار صبح 9بجے سے بعد دوپہر 3بجے تک رہیں گے۔