سرینگر سے ’گو ائر‘ کا کرایہ 2249 روپئے سے شروع

سرینگر//گو ائر نامی کمپنی نے قلیل مدتی چھٹیوں کیلئے سرینگر کے شہریوں کیلئے 2249 روپئے سے شروع کیا ہے۔ یہ بکنگ18سے23جون تک جاری رہے گی جبکہ سفر کی مدت یکم جولائی سے30جولائی تک ہوگی۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق صارفین پرومو کوڈ گوائر 10(GOAIR10) کا استعمال کرکے مزید10فیصد اضافی رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ نئی دہلی تک2249جبکہ ممبئی تک3199کا کرایہ ہوگا۔گو ائر کے ترجمان نے بتایا’’ فی الوقت لوگ سال میں کئی بار تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہیںاور اس میں بھی مجموعی بجٹ کو دیکھا جاتا ہے‘‘۔