رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک حادثے میں ایک سیاح کی موت جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ کے مقام کیفٹریا موڑ کے نزدیک ایک ٹیمپو گرتے پتھروں کی زد میں آ گیا۔
اسی دوران ماتا ویشنو مندر جا رہے 4یاتری شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے سیاحوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر ایک سیاح کی موت ہو گئی۔
حادثے میں ہلاک شخص کی شناخت 23 سالہ جسبیردن سنگھ ولد سنجیش سنگھ سکنہ جبل پور مدھیہ پردیش کے طور ہوئی ہے۔
زیرِ علاج زخمیوں کی شناخت ویویک ٹھاکر ولد مکیش سنگھ، سنجے ٹھاکر ولد موہن سنگھ ٹھاکر، ونیش ولد سنجیش کے طور ہوئی ہے، تما م افراد مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے رہائشی ہیں۔