سرینگر جموں شاہراہ گھنٹوں بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال

سری نگر//جموں-سری نگر قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے کے قریب پتھر گرنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گیی ہے۔
 
محکمہ ٹریفک کے ایک سینئر افسر نے بتایا، ’’جموں سری نگر شاہراہ اب گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال چکی ہے۔
 
اس سے قبل مہاڑ رام بن میں مسلسل پتھراؤ کی وجہ سے بند کردیا گیی تھی۔ 
 
جموں جانے والے تقریباً 1000 ٹرک جو رام بن اور بانہال کے درمیان پھنسے ہوئے تھے اب دیگر ٹریفک کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔‘