سرینگر جموں شاہراہ پر پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری| آمد ورفت معطل

 
سرینگر// سرینگر جموں قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر پسیاں گرآنے اور پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ کو دوطرفہ آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ 
 
تفصیلات کے مطابق اودھم پور سے رام بن کے درمیان پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 
وہیں کیفٹیریا موڑ، مروگ اور پنتھیال میں پتھر گرآنے کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے۔
 
حکام کی جانب سے لوگوں کو آج شاہراہ پر آمد و رفت کیلئے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔
 
اُنہوں نے کہا موسم خراب ہونے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔