سرینگر جانے والی اسپائس جیٹ پرواز غلط وارننگ کی وجہ سے دہلی واپس موڑ دی گئی

نیوز ڈیسک

نئی دہلی// دہلی سرینگر سپائس جیٹ کی پرواز منگل کو کاک پٹ میں غلط انتباہ کی وجہ سے واپس موڑ دی گئی۔ایئر لائن حکام نے ایک بیان میں کہا، “18 اپریل کو، اسپائس جیٹ B737ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-8373 (دہلی- سری نگر) واپس دہلی آیا کیونکہ کاک پٹ میں AFT کارگو فائر لائٹ روشن ہوئی،” ۔سپائس جیٹ حکام نے کہا کہ بعد میں کپتان کے اقدامات پر روشنی بجھ گئی اور مزید کہا کہ لینڈنگ سے پہلے تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو نارمل دیکھا گیا ، اس کے بعد، اے ایف ٹی کارگو کے کھلنے پر آگ یا دھوئیں کی کوئی علامت نہیں ملی اور ابتدائی تشخیص کی بنیاد پر، انتباہ کو غلط پایا گیا،‘‘ ۔بیان میں مزید کہا گیاکہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور مسافروں کو معمول کے مطابق اتار دیا گیا۔تاہم ایک ذریعے نے بتایا کہ دہلی سے سرینگر جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز کے لیے مکمل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں 140 مسافر سوار تھے۔”اسپائس جیٹ کی دہلی-سرینگر پرواز ایس جی 8373 کے لئے منگل کو صبح 10بجکر40 منٹ پر مکمل ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔ پرواز IGI ہوائی اڈے پر بحفاظت واپس اتر گئی،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ کھڑا کر دیا گیا ۔