سرینگر ائر پورٹ پرکم روشنی کے سبب کئی اڑانوں کے اوقات میں رد و بدل

سرینگر//سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کم روشنی اور دھندکے سبب بدھ کی صبح کئی اڑانوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔
تاہم حکا م کے مطابق روشنی میں بہتری آتے ہی اڑانوں کا سلسلہ معمول کے مطابق چلے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کم روشنی، دھند اور رن وے پر ہلکے برف کی موجودگی کے باعث معمول کی اڑانوں میں خلل پیدا ہوئی ہے۔
دریں اثناءرن وے پر سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور حکام کو اُمید ہے کہ روشنی میں بہتری کے ساتھ ہی معمول کا کام بحال ہوگا۔ 
حکام نے کہا کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگر سے جانے والی یا سرینگر پہنچنے والی کئی اڑانوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔