سرینگر ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

 
سرینگر// سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھاری برف باری کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق 500میٹر تک محدود بینائی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہے۔
 
ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بھاری برف باری کی وجہ سے آج صبح ہونے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری کے فوراً بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا جائے گا۔