سرینگر۔جموں شاہراہ پر پھر پسی گر آنے کا واقعہ،ٹریفک میں خلل

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر بدھ کو ایک بار پھر پسی گر آئی جس کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

حکام کے مطابق تازہ پسی گر آنے کا واقعہ رام بن علاقے میں پیش آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پنتھال اور انوکھی فال علاقوں میں پسیاں گر آئی تھیں جنہیں ہٹاکر شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے قابل بنایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق سرینگر سے جموں جانے والی گاڑیوں کو شاہراہ سے پسی صاف کرنے کے بعد ہی آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ موسم کی مسلسل خرابی کے باعث شاہراہ کو سوموار کے روز چھ دن بعد کھولا گیا تھا۔