جموں//گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے قومی شاہراہ پر تودے گرنے اور زمین کھسکنے سے پیدا شدہ صورتحال اور جموں ۔ سر ینگر قومی شاہراہ کو چار گلیاروں والی شہراہ بنانے کے لئے درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو شرما، چیف جنرل منیجر ہیڈ کوارٹر نیشنل ہائی وے آف انڈیا منیشن رستوگی ، صلاح این ایچ اے آئی انیل کمار شری واستو ،ٹیم لیڈر روڈک کنسلٹنسی بی کے جہا، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی جموں اجے کمار ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ناصر گونی ، آر او جے اینڈ کے ہیم راج ، ایچ او ایچ سی سی راجیش شری واستو ، ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے جے ایس جوہراور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹریفک منیجمنٹ ، کوڑاکرٹ کو ہٹانے اورٹھکانے لگانے ، ٹاوروں کی منتقلی ،ٹرکوں کی پارکنگ ، ڈرنیج کی تجدید و مرمت اور نیشنل ہائی وے پر ہیلپ لائن نمبر قائم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔کمیٹی نے صلاح کار کو گاڑیوں کی پارکنگ خاص کر قومی شاہرا ہ پر ٹرکوں کی پارکنگ سے درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری دی۔بہتر ٹریفک منیجمنٹ کے لئے شاہراہ کو دو زونوں اور سیکشن میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی اور ٹریفک جام پر قابو پانے کے لئے سنگل لین ٹریفک کی تجویز بھی دی گئی۔صلاح کار نے متعلقہ عہدہ داروں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ کسی بھی ٹرک یا گاڑی کو شاہراہ پر پارک نہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ انہیں مخصوص مقاما ت پر بھی پارک کیا جائے۔شاہراہ کے اطراف کوڑا کرکٹ کو اُجاگر کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسے ہٹانے کے لئے ایک موثر لائحہ عمل کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے شاہراہ کے کام کاج اور ٹریفک کی نقل و حمل میں دشواریاں آتی ہیں۔ صلاح کار نے متعلقہ افسران کو کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے مزید جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل میں کسی قسم کی دِقت نہ آئے ۔ انہوں نے محکمہ بجلی کو قومی شاہراہ پر نصب ٹاوروں کا تحفظ کرنے اور ضرورت کے مطابق اُن کی منتقلی کی گنجائش کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تاکہ مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو کمیٹی کی طرف سے تجویز شدہ ڈرنیج نظام کو فوری طور ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ہیلپ لائن نمبر کے بارے میں جانکاری پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا تاکہ لوگ ضرورت پڑنے پر شاہراہ پر فسٹ ایڈ اور میڈیکل ایڈ حاصل کرسکیں۔کمیٹی نے خونی نالہ پل کے رکھ رکھائو پر زور دیا تاکہ حادثات کو روکا جاسکے ۔میٹنگ میں پل کی بیرنگ کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی۔صلاح کار نے افسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے مذکورہ پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
سرینگر۔جموں شاہراہ پر تعمیراتی کام
