سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ منگل کو مسلسل ساتویں روز بھی بند ہے۔
حکام کے مطابق شاہراہ سے پسیاں ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آج شاہراہ کھلنے کے امکانات ہیں۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جب تک شاہراہ کھلنے کے سلسلے میں باضابطہ اعلان نہیں ہوتا ، مسافروں کو اس پر سفر نہیں کرنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کو شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ضروری اشیاء کی سنگین کمی کا سامنا ہے۔
اس دوران ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز بھی عوام کیلئے سوہان روح بنے ہوئے ہیں۔