سرینگرمیں سلنڈر دھماکہ، ٹیمپو ڈرائیور شدیدزخمی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر//بدھ کو یہاں بوٹینیکل گارڈن کے باہر “سلنڈر دھماکے” میں ٹیمپو گاڑی کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

 

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سلنڈر دھماکہ بوٹینیکل اور ٹیولپ گارڈن کے قریب ایک ٹیمپو گاڑی میں ہوا۔

 

افسر نے کہا، “ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔”

 

انہوں نے کہا کہ دھماکے کا ‘اثر’ اندر سے باہر تک تھا۔