سرینگرجموں شاہراہ پرآج دوطرفہ ٹریفک ہوگا

سرینگر//ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق آج جمعرات کو موسم ساز گار رہنے کی صورت میں شاہرا پر دونوں اطراف سے چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔  سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کو گاڑیوں کی نقل و حمل مکمل طو ر پر بند رہی اور کسی بھی گاڑیوں کو نہ تو جموں سے سرینگر آنے اور نہ ہی سرینگر سے جموں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق آج یعنی جمعرات کوشاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہو گی ۔