نوشہرہ//پی ڈی پی کے سینئرلیڈر وایم ایل سی سریندرچوہدری نے سرکاری ڈاک بنگلہ راجوری میں ایک تقریب کے دوران 47 مستحق افرادکومکان بنانے کیلئے مالی امدادواگذارکرتے ہوئے چیک تقسیم کیے۔اس دوران تقریب میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر نوشہرہ سیری وقلعہ درہال بھی موجودتھے۔اس موقعہ پرایم ایل سی سریندرچوہدری نے 47 مستحق کنبوں میںمکان تعمیرکرنے کیلئے 33لاکھ 90ہزارروپیوں پرمشتمل چیک تقسیم کیے۔اس دوران مستفیدین سے کہاکہ اس رقم سے وہ لوگ اپنے مکان تعمیرکریں نہ کہ اس رقم کاناجائزاستعمال کریں۔اس دوران تقریب میں سیری نوشہرہ قلعہ درہال ولمبیڑی بلاکوں کے بی ڈی اوزبھی موجودتھے۔
سریندرچوہدری نے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے
