سرکاری کاموں کی تصدیق

 جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں کاموں کی فزیکل تصدیق کے لئے فزیکل ویری فکیشن پورٹل ( پی وِی پی ) کا آغاز کیا۔ایپلی کیشن ،پورٹل کوڈ ائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جے اینڈ کے نے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر جے اینڈ کے ،کے تعاون سے تیار کیا ہے تاکہ ڈیٹا بینک کا تجزیہ کرنے ، ترتیب دینے او ربنانے کے لئے ایک منظم اور معیاری فارمیٹ میں آن لائن ویری فکیشن رپورٹ کو پُر کیا جاسکے۔ایپلی کیشن ،پورٹل کو بی اِی اے ایم ایس کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ سکیمیں اور کام محکمہ خزانہ ( ترقیاتی اخراجات ڈویژن۔I ( ڈی اِی ڈی ۔I) سے ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ( ریجنل ڈائریکٹرز، اِی اینڈ ایس جموں / کشمیر) ضلعی شعبہ اور ترقیاتی اخراجات ڈویژن ۔II( ڈی اِی ڈی ۔II،سٹیٹ سیکٹر اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے لئے)کو تفویض کئے جارہے ہیں ۔ منصوبوں ، کاموں کی فزیکل ویری فکیشن کا مقصد حکومت کی تمام سطحوں پر شفافیت اور جواب دہی کے اِدارہ جاتی نظام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط ،منصوبوں اور کاموں کے مناسب پروجیکٹ بندوبست کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ یہ منظور شدہ لاگت کے اَندر کاموں کی تکمیل ، اے اے ، ٹی اِی سی، اِی۔ ٹینڈرنگ او ربجٹ کی مختص کے اَندر تکنیکی منظوری جیسے تمام طریقہ کار کی تکمیل کو بھی یقینی بنائے گا تاکہ ہولڈرز ایک وقت کے پابند طریقے سے وقت او رلاگت سے بچا جاسکے اور ترقی کے فوائد کو پہنچایا جاسکے