نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی حکومت نے اپنے ایک کروڑ سے زیادہ ملازمین کے لیے مہنگائی الانس میں 4 فیصد اضافہ کیا ہے، جس سے یہ کل 38 فیصد سے بڑھ کر 42فیصد ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مرکز مہنگائی الانس یا ڈی اے میں اضافے کے لیے 12,815 روپے خرچ کرے گا۔حکومت اپنے ملازمین اور پنشنرز کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کی تلافی کے لیے ڈی اے دیتی ہے۔ مہنگائی الائونس جنوری سے دیا جائیگا۔