سرینگر// سرکاری ملازمین کے آن لائن جائیداد نظام کے پورٹل پر اثاثوں سے متعلق سالانہ’ریٹرن‘ جمع کرنے کیلئے آن لائن تربیتی پروگرام کے تیسرے مرحلے میں تنخواہ واگزار کرنے والے افسراں اور محکموں کے سربراہاں کو منگل تو تربیت دی جائے گی۔جموں کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کے آن لائن جائیداد نظام کے پورٹل پر اثاثوں سے متعلق سالانہ’ریٹرن‘ جمع کرنے کیلئے سرکار نے پہلے ہی آن لائن تربیتی پروگرام کے دو مراحل کا انعقاد کیا۔ منگل کو تیسرے مراحل میں محکموں کے سربران اور تنخواہ واگزار کرنے والے افسران کیلئے عمومی انتظامی محکمہ نے کشمیر یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے ساتھ اشتراک کر کے آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے سیشن کا آغاز صبح11بجے ہوگا اور یہ12بجے تک جاری رہیگا۔ دوسرا سیشن 12بجکر15منٹ سے ایک بج کر 15منٹ تک چلے گا۔ تیسرے سیشن میں دن کے دو بجے سے3بجے تک افسراں کو ترنیت دی جائیگی۔تربیتی سیشن کیلئے پہلے ہی افسراں اور ان کے محکموں کو آن لائن پروگرام میں شامل ونے کیلئے’لنک‘ ارسال کیا گیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی انڈر سیکریٹری روپل ارورا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیز عمومی انتظامی محکمہ کی رابطہ گاہ پر اثاثوں کے ریٹرن سے متعلق نظام کیلئے پائور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کے سالانہ اثاثوں کے گوشوارے
