سرکاری محکمہ جات میں41ہزار سے زائد اسامیاں خالی

سرینگر//ریاست کے سرکاری محکمہ جات میں زائد از41 ہزار اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہواہے،جبکہ گزشتہ2برسوں کے دوران14750 اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق37 سرکاری محکموں میں41147خالی اسامیوں میں سے6034گزیٹیڈ اور35113نان گزیٹیڈ اسامیاں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سب زیادہ محکمہ تعلیم میں افرادی قوت کی کمی ہے،جن میں گزیٹیڈ اسامیوں کی تعداد2153اور نان گزیٹیڈ خالی اسامیوں کی تعداد9448 ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم میں1109گزیٹیڈ اور332 نان گزیٹیڈ،جبکہ امور لداخ محکمہ میں568گزیٹیڈ اور1542نان گزیٹیڈ اسامیاں خالی ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انتظامی عمومی(جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ)512 گزیٹیڈ اور 186نان گزیٹیڈ اور زرعی پیداوار میں268گزیٹیڈ اور970 نان گزیٹیڈ اسامیاں خالی  ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ میں177 گزیٹیڈاور 772نان گزیٹیڈ،جبکہ محکمہ بجلی میں159گزیٹیڈ اور315نان گزیٹیڈ کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی میں118 گزیٹیڈ اور6ہزار704نان گزیٹیڈ ملازمین کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔محکمہ کواپریٹو میں115گزیٹیڈ اور244 نان گزیٹیڈ،محکمہ جنگلات میں100 گزیٹیڈاور1549نان گزیٹیڈ،محکمہ سیاحت میں98 گزیٹیڈ اور335نان گزیٹیڈ اور ترقی و منصوبہ بندی میں89 گزیٹیڈ اور328نان گزیٹیڈ جبکہ محنت و رزگار محکمہ میں46 گزیٹیڈ اور 280نان گزیٹیڈ کے علاوہ محکمہ خزانہ میں45 گزیٹیڈ اور1194نان گزیٹیڈ اسامیوں کی جگہ بھی خالی پڑی ہوئی ہیں۔ ذرائع نے اس سلسلے میں جو مزید تفصیلات فرہم کی ہیں،ان کے مطابق محکمہ صنعت و حرفت میں43 گزیٹیڈ اور757نان گزیٹیڈ ملازمین کے علاوہ محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور میں38 گزیٹیڈ اور69نان گزیٹیڈ اسامیوںکے علاوہ محکمہ تواضع میں30 گزیٹیڈ اور34نان گزیٹیڈ اسامیوں،کے علاوہ محکمہ اطلاعات میں30 گزیٹیڈاور309نان گزیٹیڈ کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ میں27 گزیٹیڈ اور68نان گزیٹیڈ ملازمین کی جگہ کو پُر کرنا ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں17گزیٹیڈ اور161نان گزیٹیڈ،محکمہ ثقافت میں12 گزیٹیڈاور17نان گزیٹیڈ،محکمہ الیکشن میں11 گزیٹیڈ اور85نان گزیٹیڈ،محکمہ قبائیلی امورات میں8 گزیٹیڈ اور61نان گزیٹیڈ،فنی تعلیم میں6 گزیٹیڈاور347نان گزیٹیڈ کے علاوہ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس میں4 گزیٹیڈ اور1109نان گزیٹیڈ ملازمین کی جگہ خالی پڑی ہے۔ ذرائع نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری و رسدات میں3 گزیٹیڈ اور310نان گزیٹیڈ اسامیوں کے علاوہ اسٹیٹس میں3 گزیٹیڈ اور68نان گزیٹیڈ،محکمہ باغبانی،گارڈنس اینڈ پارکس میں 2 گزیٹیڈ اور6نان گزیٹیڈ، محکمہ انتظامی اصلاحات،تربیت و انسپکشنز میں ایک گزیٹیڈ اور41نان گزیٹیڈ ملازمین کی قلت ہیں۔آفات سماویٰ،منیجمنٹ،ریلیف ، بازآبادکاری و تعمیر نو محکمہ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ سماجی بہبود واحد ایسے تین محکمے ہیں،جن میں نان گزیٹیڈ اور گزیٹیڈ زمروں میں کوئی بھی اسامی خالی نہیں ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم،پی ایچ ای،آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور محکمہ مال میں گزیٹیڈ زمرے میں کوئی بھی اسامی خالی نہیںہے،تاہم محکمہ صحت میں1128نان گزیٹیڈ،جبکہ محکمہ صحت عامہ میں1633اورمحکمہ مال میں1932نان گزیٹیڈ اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکار نے گزشتہ2برسوں کے دوران14ہزار766اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھرتی ایجنسیوں کے سپرد کیا ہے،جن میں سے6ہزار39اسامیاں پولیس بھرتی بورڑ،5ہزار937سروس سلیکشن بورڑ اور2ہزار790پبلک سروس کمیشن کو منتقل کی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ2برسوں کے دوران پبلک سروس کمیشن نے 3ہزار290جبکہ سروس سلیکشن  بورڑ نے وادی میں10ہزار464اور جموں میں6ہزار552 اسامیوں کو پُر کیا ۔