رینگر// حکومت نے مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں انتظامی سیکریٹریوں، صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ26جنوری کو تمام سرکاری دفاتروں اور عمارتوں میں ترنگا کو لہرایا جائے۔ محکمہ عمومی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹری روہت شرما نے کی طرف سے جاری سرکیولر زیر نمبر03-JK(GAD) of 2021 محررہ22 جنوری2021میں کہا گیا ہے’’ تمام انتظامی سکریٹریوں،ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں،محکموں کے سربراہان تمام نیم سرکاری اداروںو کارپوریشنوںکے منیجنگ ڈائریکٹروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقعہ پر مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے اطراف و اکناف میںاس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سرکاری دفاتر ، عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے۔اس سے قبل انتظامیہ نے26 جنوری کی تقریبات کے حوالے سے 40انڈر سیکریٹری افسران کو ڈیوٹی تفویض کرتے ہوئے ہدایت دی ہے۔ کمشنر سیکری یٹری منوج کمار دیویدی نے اس ضمن میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے،جس میں ان افسران کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ ان افسران میں محکمہ صحت و طبی تعلیم ،محکمہ خزانہ ،محکمہ فروغ ہنر ،محکمہ سماجی بہبود ،محکمہ شہری ترقی و مکانات ،محکمہ افزائش بھیڑ و جانور ،محکمہ جنگلات و ماحولیات ،محکمہ زراعی پیدوار،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،محکمہ کھیل کود ، محکمہ مال ،محکمہ ٹرانسپورٹ اور روڑ سیفٹی کونسل ، محکمہ بجلی ، محکمہ باغبانی ،،محکمہ صنعت و حرفت ،محکمہ تعلیم ، محکمہ کاپریٹو ، محکمہ ثقافت، محکمہ تواضع ،محکمہ الیکشن ،محکمہ قبائلی امور ، محکمہ دیہی ترقی اور لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں تعینات اندر سیکریٹریوں کے علاوہ،سروس سلیکشن بورڑ کے انڈر سیکر یٹری ، دیہی روزگار مشن کے سٹیٹ پروجیکٹ منیجر ،مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو افسر اوراوقاف اسلامیہ جموں کے ایڈمنسٹریٹر شامل ہیں۔
سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرایا جائے
