سرکاری سیمنٹ کی کالا بازاری

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے فرائو گنڈ اور گنی ون میں پولیس نے بھاری مقدار میں سرکاری سیمنٹ ضبط کرکے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔گنڈ پولیس نے ایس ڈی پی او کنگن کی قیادت میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرسوموار اور منگلوار کی درمیانی رات کو فرائو ہاکنار گنڈ اور گنی ون کنگن میںچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 249بیگ سرکاری سیمنٹ ضبط کئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر تین الگ الگ ایف آئی آر زیر نمبرات 31,32,33درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ ایس ڈی پی او کنگن نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار اور منگلوار کی درمیانی رات کو پولیس نے فرائو گنڈ اور گنی ون کنگن میں 249بیگ سرکاری سیمنٹ ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کیا جبکہ اس کارروائی میں استعمال ہونے والا ٹپر بھی ضبط کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ۔